تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

ہمیں اپنی صلاحیتوں سے ملکی مسائل حل کرنا ہیں۔ عبداللہ امانت محمدی

abdullah amanat muhammadi - aa muhammadi
  • واضح رہے
  • اگست 16, 2022
  • 3:40 شام

ایس ای او ایکسپرٹ عبداللہ امانت محمدی نے چونیاں کی پروفیشل اسکل اکیڈمی میں یوم آزادی کی پُر وقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

انڈپنٹ ڈے 2022ء کی تقریب سے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ امانت محمدی نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی آج کا دن ہمارے لئے بہت خاص دن ہے۔ 75 برس پہلے آج ہی کے دن یعنی 14 اگست کو ہمارا پیارا ملک معرض وجود میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن انگریزوں کی غلامی سے آزادی ہی نہیں بلکہ ہندوئوں سے نجات کا بھی دن تھا۔ ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملنے کا دن تھا۔ اس بات کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ آج بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کی کیا حالت ہے۔ وہ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ان کی معاشی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ ان کے کوئی پرسان حال نہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی حالت بھی ہمارے سامنے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کی ہر حد پار کردی گئی ہے۔ کشمیریوں سے ان کا جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور کشمیریوں کی اخلاقی، مالی اور سفارتی مدد کرتے رہیں گے۔

عبداللہ محمدی نے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ اس پاک ذات نے ہمیں ایک علیحدہ وطن دیا، جہاں ہم آزادانہ طور پر اپنے مذہبی فرائض ادا کرسکتے ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے ملک میں مسائل نہیں۔ انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں صحیح معنوں میں اسلام کا نفاذ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سود اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ جنگ ہے اور یہاں سود کا نظام قائم ہے۔ ہم کہتے ہیں ہمارا ملک ترقی نہیں کر رہا، لیکن خود بتائیں ہم اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ جنگ کرکے کیسے ترقی کر سکتے ہیں۔ یہاں غربت ہے بے روزگاری ہے اور تعلیم کی کمی ہے۔ المیہ ہے کہ بہت مواقع ہونے کے باوجود ہماری نوجوان نسل کو پتا ہی نہیں کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔

انہوں نے پروفیسر جمیل احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پروفیشنل اسکل اکیڈمی قائم کرکے بہترین کام کیا ہے۔ یہاں آن لائن ارننگ کا ہنر سکھایا جا رہا ہے۔ یہاں ہمارے بہن بھائی انگریزی میں گفتگو کر رہے ہیں، جو ایک مثبت اور اہم بات ہے۔ اقوام عالم میں کمیونکیشن کیلئے انگریزی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ لوگ ہمیں نظر انداز نہیں کر پائیں گے۔

کئی لوگوں کے ذہن میں یہ وہم ہے کہ آن لائن ارننگ ایک فراڈ ہے۔ انٹرنیٹ سے ہم نہیں کما سکتے۔ گوگل، یوٹیوب اور فیس بک ایک ویب سائٹ ہے۔ ہمیں جو بھی معلومات چاہیئے ہوتی ہیں ہم گوگل کرتے ہیں۔ سارا سارا دن سوشل میڈیا پر پوسٹیں کرتے ہیں اور اپنا وقت ضائع کرتے ہیں۔ جبکہ باقی دنیا اتنے پیسے کما رہی ہے، جس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔ لہٰذا میں سب سے یہی کہوں گا کہ آن لائن اسکلز سیکھیں۔

دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص ایمزون کا مالک ہے۔ ایمزون بھی تو ایک ویب سائٹ ہے، جس پر لوگ دنیا بھر سے اپنی مصنوعات فروخت کیلئے پیش کرتے ہیں۔ بل گیٹس نے بھی یہی کیا کہ کمپیوٹر کے سافٹ ویئر بنائے اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہوگیا۔ فیس بک کا مالک بھی دنیا کے ٹاپ امیر ترین لوگوں میں شامل ہے۔

میں یہاں اپنی مثال بھی دینا چاہوں گا کہ غریب طبقے سے تعلق رکھتا تھا۔ کچا گھر تھا اور بارشوں میں ڈر لگتا تھا کہ کہیں دیواریں نہ گر جائیں۔ میں نے فیکٹریوں میں مزدوری کی اور اپنی تعلیم مکمل کی۔ بعد ازاں میں نے آن لائن ارننگ میں قسمت آزمائی اور آج اللہ کے فضل و کرم سے میں آپ کے سامنے ہوں۔

ایس ای او ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ علم ایک ایسی دولت ہے، جو کبھی ضائع نہیں ہو سکتی۔ سیکھنے سے انسان ہمیشہ آگے بڑھتا ہے۔ ہر وقت سیکھنے کا عمل جاری رہنا چاہیئے۔ ہمیں بحیثیت قوم اپنے ملک کے مسائل حل کرنے ہیں۔ اس ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ اور سب آخر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اللہ کے حکم کے مطابق زندگی گزارنی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ایمان والے بن جائو اور نیک کام کرو تو تمہیں زمین کا حکمران بنادوں گا جیسے تمارے پہلے کے لوگوں کو بنایا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے