حیدر علی کی صورت میں انٹر نیشنل کرکٹ کے اُفق پر ایک نئے ستارے کا ظہور ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے معروف شہر مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ گراﺅنڈ پر میزبان انگلش ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی ڈیبیو پر نصف سنچری بنا کر اپنے پہلے میچ کو یاد گار بنانے والے بیٹسمین حیدر علی کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر پاکستان انڈر19 ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد سب سے اہم ترین کردار ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹسمین اعجاز احمد نے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کے میچز میں حیدر علی کو کھیلتے دیکھ کر ہی اس کے روشن مستقبل کی نشاندہی کردی تھی ۔اعجازاحمد کی خصوصی کوششوں کی بدولت ہی حیدر علی ،وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیراور فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے ۔
اعجاز نے ان نوجوان کرکٹرز کے کھیل میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ذہنی طور پر بھی مضبوط بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹنٹ اورفیلڈنگ کوچ جبکہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔اور آج کل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔