تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

فرانس: گستاخانہ خاکے دکھانے والے ملعون استاد کا سر قلم

gustakhana khakay dikhaane walay maloon ustaad ka sir qalam
  • واضح رہے
  • اکتوبر 17, 2020
  • 3:23 شام

ملعون استاد کو قتل کرنے والے چیچن نوجوان کو پولیس نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ان کے 4 رشتہ داروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چیچن نوجوان نے طلبا و طالبات کو آزادی اظہار رائے کے نام پر حضرت محمد صلیٰ اللہ وعلیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے دکھانے والے ملعون استاد کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا جسے پولیس نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ واضح رہے کہ تاریخ کے استاد نے چند روز قبل اسکول کے بچوں سے پیغمبرِ اسلام کے گستاخانہ خاکوں پر گفتگو شروع کی تھی جس پر کئی والدین نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

تاریخ اور جغرافیے کے استاد کے قتل کا یہ واقعہ جمعہ 16 اکتوبر کو پیرس کے نواحی قصبے کنفلان سینٹ اونورین میں مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔ ملعون استاد کو قتل کرنے کے بعد اس کا سر تن سے الگ کر دیا گیا۔ ملعون استاد کو اس اسکول کے قریب ہی قتل کیا گیا جہاں وہ پڑھاتے تھے۔

اس واقعے کے بعد جب پولیس وہاں پہنچی تو انہیں مسلم نوجوان آور بھی قریبی علاقے میں ہی مل گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتاری کی کوشش کے دوران نوجوان نے پولیس افسران کو دھمکایا اور اسی دوران وہ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس واقعے کے تناظر میں 18 سالہ چیچن نوجوان کے چار رشتہ داروں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے ایک کم عمر فرد بھی شامل ہے۔ فرانسیسی حکام نے حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اے ایف پی کے مطابق اس شخص کی ملنے والی ایک شناختی دستاویز کے مطابق وہ سال 2002ء میں روسی دارالحکومت ماسکو میں پیدا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پیغمبر اسلام کے خاکے چھاپنے والے فرانسیسی میگزین شالی ایبدو کے دفتر پر جنوری 2015ء میں حملہ کر کے 17 افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا جن میں سے اکثریت اس میگزین کے ملازمین کی تھی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے