جرمن فٹبال لیگ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ملک میں فٹبال لیگ بنڈسلیگا کا سیزن 16 مئی سے شروع ہوگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس اعلان کیساتھ جرمنی اپنے فٹبال کے سیزن کا آغاز کرنے والا یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ تاہم فٹبال لیگ کے مطابق کھیل سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ شروع ہوگا اور شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ادھر دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 63 سے زیادہ ہیں۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں کورونا مریضوں کی تعداد سرکاری اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے دنیا کے سب سے غیر محفوظ مملاک کے تحفظ اور لاکھوں جانے بچانے کے لیے رکن ممالک سے مزید 470 کروڑ ڈالر کی اپیل کی ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ غیر معمولی اقدامات کیے بغیر دنیا میں کئی مقامات پر قحط آ سکتا ہے اور بھوک و افلاس بڑھ جائے گی