ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پراسیکیوٹر علی القاسیمہر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر 30 سے زائد افراد کے خلاف تین جنوری کے حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان افراد پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ایران نے ٹرمپ اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
انٹرپول نے خبر سے متعلق ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں بغداد ائیرپورٹ کے نزدیک امریکی ڈرون حملے میں ایرانی فوج کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ساتھیوں کے ہمراہ مارے گئے تھے۔