تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

گردشی قرضے نے معاشی پالیسیوں کی کامیابی ناممکن بنادی۔ میاں زاہد حسین

  • واضح رہے
  • اکتوبر 5, 2020
  • 11:50 شام

موجودہ صورتحال میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی توقع خود فریبی ہے۔ بجلی مسلسل مہنگی ہونے کے باوجود گردشی قرضے کا بڑھنا حیران کن قرار

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گردشی قرضے کی موجودگی میں معاشی پالیسیوں کی کامیابی اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی توقع رکھنا خود فریبی ہے جس میں ہم کئی دہائیوں سے مبتلا ہیں۔ گردشی قرضے کے خاتمے کےلئے بجلی کی قیمت مسلسل بڑھائی جا رہی ہے مگر گردشی قرضہ بھی کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے جو حیران کن ہے۔ اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے بجلی اور گیس کے شعبوں کے گردشی قرضوں کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں ویتنام، سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، بھارت، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا سے زیادہ ہیں۔ ان ممالک کے مقابلے میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی 28 فیصد اور صنعتی صارفین کے لیے 26 فیصد تک زیادہ ہے مگر پھر بھی پاور سیکٹر کے نقصانات حیران کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے شعبے میں ہونے والے نقصانات میں بڑا عنصر چوری اور دیگر لائن لاسز کا ہے جس کے اثرات سے عام صارفین اور کاروباری برادری متاثر ہو رہی ہے اور یہ قرضہ معیشت کے لئے بڑا بوجھ بنا ہوا ہے۔

ہر سال موسم سرما آنے سے پہلے گیس اور گرمیوں سے قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور انکی قیمتیں بڑھنا ایک معمول بن چکا ہے جس سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے اور ان کی پریشانی اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں بجلی اور گیس سمیت تقریباً ہر قسم کی سبسڈی وہ لوگ استعمال کر رہے ہیں جنھیں اسکی ضرورت نہیں جبکہ بہت سے با اثر لوگ دھڑلے سے چوری بھی کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں بجلی کی طرح گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ بھی بڑھ رہا ہے۔ گیس درآمد کرنے کے معاہدوں کی وجہ سے ہم مہنگی ایل این جی خرید رہے ہیں جبکہ کھلی منڈی میں اس کی قیمت مقامی گیس سے بھی کم ہے مگر اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔

پاکستان کے لئے درآمدی اور ملک میں پیدا ہونے والی گیس کی قیمت میں فرق ہونے کی وجہ سے ہم درآمدی گیس ملکی گیس کی قیمت پر فروخت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جس سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ توانائی کے بحران سے گزشتہ دو دہائیوں میں ملکی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے جو برآمدات میں مسلسل کمی اور درآمدات میں اضافے کا باعث بنی جو پالیسی سازوں اور مقتدر حلقوں کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے جبکہ ان مسائل سے نمٹنے کی قابل عمل پالیسی بنانا وقت کا تقاضہ ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے