تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

فرنیچر کی صنعت کو تباہی سے بچایا جائے۔ شرجیل گوپلانی

  • واضح رہے
  • اکتوبر 5, 2020
  • 11:54 شام

کمپنیوں کی جانب سے فوم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ صدر‘ آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن‘

کراچی (پ ر) آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ کے صدر اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیئرمین شرجیل گوپلانی سے ابن سینا فرنیچر مارکیٹ‘ لیاقت آباد کے صدر‘ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے فرنیچر گروپ کے کنوینر حسیب اخلاق کے ہمراہ ایک وفد نے ملاقات کی‘ جس میں انہوں نے فوم مینوفیکچرز کی جانب سے فوم کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ شرجیل گوپلانی نے کہا کہ کمپنیوں کی جانب سے فوم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ فرنیچر کی فروخت ویسے ہی زبوں حالی کا شکار ہے‘ رہی سہی کسر فوم کی بڑھتی ہوئی قیمتیں پورا کردیں گی۔ حکومت فوری طور پر اس میں مداخلت کرے فوم مینوفیکچرز کے ساتھ میٹنگ کرکے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ اگر اس معاملے میں ٹیکسز کا مسئلہ ہے یا کسی قسم کی مراعات دینے کا معاملہ ہے تو انہیں مراعات دے کر اس صنعت کو بچایا جائے۔ کینکہ لاکھوں لوگوں کا روزگار اس صنعت سے وابستہ ہے۔ پاکستان فرنیچر ایکسپورٹ کرکے ملین ڈالرز زرِمبادلہ بھی کماسکتا ہے۔

آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر محمد شرجیل گوپلانی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر فوری طور پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے کیونکہ اس صنعت سے بے شمار لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ موجودہ صورت حال میں فوم کی قیمتوں میں اضافے سے فرنیچر بنانے اور فروخت کرنے والے افراد مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن‘ کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ فرنیچر مارکیٹ کے لوگوں کے ساتھ ہے اور ہر قسم کے احتجاج میں شریک ہوگی۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ اس معاملے کا فوری پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور فوم مینوفیکچرز کو پرانی قیمتیں بحال کرنے کے لیے ہدایات دے۔ تاکہ فرنیچر سے وابستہ لوگ معاشی بدحالی سے بچ سکیں۔

آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ کے صدر شرجیل گوپلانی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فیکٹری مالکان کارٹیل بناکر ۵۲ فیصد اضافہ کرچکے ہیں اور مزید قیمتیں بڑھانا چاہتے ہیں لہٰذا ان فیکٹری مالکان کے اکاو¿نٹ آڈٹ کرنے کا حکم دیا جائے اور جب تک قیمتیں کم نہیں کی جاتیں‘ اس وقت تک فوم کو برامد کرنے کے لیے ڈیوٹی صفر فیصد کی جائے۔
وفد میں حسیب اخلاق کے علاوہ ای مارکیٹ فرنیچر ورکشاپ ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد احمد عثمانی‘ نائب صدر محمد حنیف‘ جنرل سیکریٹری محمد قاسم‘ شمشاد علی و دیگر نے آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ کے صدر شرجیل گوپلانی کا تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے