بماکو: فرانس نے افریقہ کے ایک پسماندہ ترین ملک میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے نام پر بمباری کرکے کم از کم 50 عام شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فرانس کے میراج طیاروں کے سرحدی علاقے میں فضائی حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کارروائی برکینا فاسو اور نائیجر کے سرحدی مقامات پر کی گئی، جس سے خدشہ ہے کہ دیگر ممالک کے شہری بھی اس حملے کا نشانہ بنے ہیں۔
ادھر فرانسیسی سکیورٹی فورسز نے مالی میں ایک فوجی آپریشن میں 50 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک اور چار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فرانس کی وزیر دفاع کے مطابق اس کارروائی سے القاعدہ کو زبردست نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ 30 موٹر سائیکلیں تباہ ہوئیں۔
فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلی کے بقول 50 سے زیادہ جہادیوں کو بے اثر کیا گیا اور بڑی تعداد میں ہتھیار اور دیگر ساز و سامان بھی ضبط کرنے میں کامیابی ملی۔ وزات دفاع کے ایک ترجمان کرنل فریڈرک باربیری نے ایک بیان میں کہا کہ شدت پسند ایک فوجی ٹھکانے پر حملے کی تیار کر رہے تھے اور ان کے ٹھکانوں سے دھماکہ خیز مواد سمیت خود کش جیکٹ برآمد کی گئی ہیں۔
وزیر دفاع پارلی ان کا کہنا تھا کہ کہ ڈرون کی مدد سے سرحدی علاقے میں موٹر سائیکلوں پر سوار ایک بڑے کارواں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا تھا، جس کے بعد یہ حملہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ باغیوں نے نگرانی سے بچنے کے لیے درختوں کا سہارا لیتے ہوئے چھپنے کی کوشش کی، اسی وقت فرانس نے میزائل سے حملہ کرنے کے لیے اپنے دو میراج طیارے اور ڈرون روانہ کیے۔