تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ

FPCCI urges OGRA to revoke increase in Gas price
  • واضح رہے
  • اکتوبر 27, 2020
  • 9:14 شام

صارفین سے 94 ارب روپے کی وصولی کیلئے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد تک اضافے کا اعلان ظلم ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار

کرا چی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر میاں انجم نثار نے کہا کہ آج وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے صارفین سے 94 ارب روپے کی وصولی کے لیے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا، جس کے باعث اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست 9.4 ملین علاقائی صنعتی صارفین پر پڑے گا، جن میں سے 3.6 ملین کم آمدنی والے 2.63 ملین سب سے کم آمدنی والے گروپ شامل ہیں۔

قدرتی گیس کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے بجلی بھی 12فیصدمہنگی ہوجائے گی۔ انہو ں نے کہاکہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں چھوٹے درجے کے صارفین سے لے کر بڑے درجے کے صارفین تک بتدریج 10 فیصد سے 143 فیصد تک اضافے کی اجازت دی ہے۔ ای سی سی نے تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں کو 30 فیصد سے بڑھا کر 57 فیصد کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ اس سے کھاد، مینوفیکچرنگ یونٹس، بجلی کی پیداوار، سیمنٹ اور کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

میاں انجم نثار نے کہاکہ توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے ہفتوں میں گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد تک اضافے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں تقریبا 35 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گیس صارفین رواں مالی سال میں 94 ارب روپے اضافی ادا کریں گے۔گو کہ وزارت پیٹرولیم (پیٹرولیم ڈویژن) نے ستمبر 2020 میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی کی تجویز پیش کی تھی اس دوران بجلی گھروں میں 12.3 فیصد، ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے 15.2 فیصد، ٹیکسٹائل پروسیسنگ کے لیے 5.6 فیصد، 4.5 فیصد گیس کی صنعت اور سی این جی کے لیے، سیمنٹ کے لیے 3.9 فیصد اور بجلی کے شعبے کے لے 5.4 فیصد کمی کی تجویز تھی۔

میاں نجم نثار نے کہا کہ اس فیصلے سے صنعتی شعبے بالخصوص برآمد کنندگان کو سنگین اثرات سہنے پڑیں گے اور ویلیو ایڈڈ سیکٹر کو سخت دھچکا لگے گا جس سے توانائی کی لاگت کے ساتھ ساتھ برآمد ہونے والے سامان کی پیداواری لاگت بھی متاثر ہوگی۔

گزشتہ 7 ماہ کے دوران پاکستان کی معیشت کورونا وائرس کی بیماری (COVID-19) کے پھیلنے سے بری طرح متاثر ہوئی تھی جبکہ پاکستان کے اہم شہر کراچی اور لاہور شہری سیلاب سے بھی متاثر ہوئے تھے۔ صنعتیں خصوصاً ایس ایم ایز کرونا کی وبائی امراض کے بعد معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں اور انہیں سبسڈی یا چھوٹ دینے کے بجائے قدرتی گیس کی مہنگائی کا دبائو ڈالنا ظالمانہ رویہ محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے معیشت مزید کمزور ہوگی جو کہ پہلے ہی مختلف مسائل سے دوچار ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے ایس ایس جی سی کے گیس نرخوں میں اضافے کی تجویز کو واپس لینے کا مطالبہ کیاجس سے بہت سی صنعتوں کے بند ہونے کا خطرہ ہو گا جو بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام کا باعث بنے گا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے