کراچی: گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی مد میں 38 کروڑ ڈالرز سے زائد کی بھاری ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میںنمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 15 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 39 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز کمی سے 20 ارب 12 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے، اس دورا ن مرکزی بینک کے ذخائر38 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کمی سے 13 ارب 1 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
اسی طرح کمرشل بینکوںکے ذخائر 1 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز کمی سے 7 ارب 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے، گزشتہ ہفتے مرکزی بینک نے بیرونی قرضوںکی مد میں 38 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں۔