فوربز نے کائیلی جینر کے خاندان، کارڈیشیئن فیملی، پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ انھوں نے کائیلی کی میک اپ مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنی، کائیلی کاسمیٹکس، کی قدر و قیمت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھا۔
فوربز نے الزام عائد کیا ہے کہ کارڈیشیئن خاندان نے اپنی کم عمر ترین رکن (کائیلی) کو اس سے زیادہ امیر کبیر ظاہر کیا جتنی کہ حقیقت میں وہ تھیں۔
یاد رہے کہ مارچ 2019 میں فوربز میگزین نے کائیلی جینر کو دنیا کی عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی شخصیت قرار دیا تھا۔کائیلی نے یہ اعزاز فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ کر حاصل کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کائیلی جینر نے فوربز کے اس دعوی پر مبنی آرٹیکل کو 'غلط بیانات اور ناقابل تصدیق مفروضوں' پر مبنی قرار دیا ہے۔