تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے انوکھی ٹیم سلیکشن۔ انٹرنیشنل کرکٹ تجربے سے محروم 5 کھلاڑی شامل

five-uncapped-players-in-pakistan-squad-for-nz-tour
  • محمد علی اظہر
  • نومبر 12, 2020
  • 2:11 صبح

35 رکنی اسکواڈ میں سرفراز احمد جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ شعیب ملک، عامر اور اسد شفیق کو ڈراپ کر دیا گیا

لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی کے لیے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ محمد رضوان ٹیسٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔

مصباح الحق نے بتایا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جب کہ شعیب ملک، محمد عامر اور اسد شفیق کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسکواڈ میں چھ اوپنرز، 11 مڈل آرڈرز، 3 وکٹ کیپرز اور 10 فاسٹ بالرز کو شامل کیا گیا ہے، کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، اظہر علی، عابد علی، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، افتخار احمد شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خوشدل شاہ، محمد حیفظ، روحیل نذیر، فخر زمان، امام الحق، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، دانش عزیز، فواد عالم، عبد اللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود اور ذیشان ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں عثمان قادر، یاسر شاہ، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین اور محمد موسیٰ، نسیم شاہ، سہیل خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ بابراعظم ہمارا مین بیٹسمین ہے اور وہ ذمہ داری لے رہا ہے، دباؤ کی بجائے بابراعظم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، امید ہے کہ بابر اعظم کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

اظہر علی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بورڈ کا ہے، مجھ سے پوچھا گیا تھا، لیکن میں نہیں سمجھتا کہ حالیہ فیصلے پیٹرن سے ہونے والی ملاقات کا نتیجہ ہیں۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن پر تمام ڈومیسٹک کوچز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ میرا آخری اسائنمنٹ ہے۔

محمد علی اظہر

محمد علی اظہر نے ایک دہائی کے عرصے میں سب ایڈیٹنگ سمیت اسپورٹس اور کامرس رپورٹنگ میں اپنی صلاحیت منوائی ہے۔ وہ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" کے بانیوں میں سے ہیں۔

محمد علی اظہر