تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کیلئے پہلا مدرسہ قائم

first madrassa for transgenders in Bangladesh
  • واضح رہے
  • نومبر 8, 2020
  • 12:20 شام

خصوصی مدرسے کے قیام کو معاشرے میں امتیازی اقلیت کو ضم کرنے کی طرف پہلا اور اہم قدم قرار دیا گیا ہے

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پہلی بار ’’دعوت الاسلام ٹریٹیولِنگر یا اسلامک تھرڈ جینڈر اسکول‘‘ کے نام سے ایک مدرسہ کھولا گیا ہے، جہاں انہیں دینی تعلیم سے روشناس کرانے سمیت انگریزی، ٹیکنالوجی، سائنس، ریاضی اور معاشرتی علوم کی تعلیم بھی دی جائے گی، تاکہ وہ باعزت روزگار بھی حاصل کرسکیں۔ ابتدائی طور پر 150 بالغ خواجہ سراؤں کو داخلہ دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کے مضافات میں عبدالرحمٰن آزاد کی سربراہی میں علماء کے ایک گروپ نے مقامی چیریٹی کی مدد سے اس خصوصی مدرسہ کو قائم کیا ہے۔ گزشتہ روز مدرسے کے افتتاح کے موقع پر50 سے زائد خواجہ سراؤں نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔ مقامی فلاحی ادارے کی مدد سے تین منزلہ عمارت کی اوپری منزل کو خواجہ سراؤں کے مدرسے میں تبدیل کیا گیا ہے۔

خواجہ سراؤں کے لیے کھولے گئے خصوصی مدرسے کے افتتاح کے موقع پر علماء کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کے لیے کھولے گئے اسکول میں 150 کے قریب بالغ خواجہ سرا قرآنی علوم کے ساتھ ساتھ میں اسلامی فلسفہ، بنگالی، انگلش، حساب اور سوشل سائنسز جیسی ضروری تعلیمات بھی حاصل کرسکیں گے۔

بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں خواجہ سراؤں کی آبادی 15 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ تاہم حکومت کا اصرار ہے کہ ایسے شہریوں کی تعداد صرف 50 ہزار ہے جن کی تعلیم و تربیت اور ہنر سکھانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ معاشرے کا یہ طبقہ بھی سماج کے لیے کارآمد ثابت ہو۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا برتاؤ کیا جاتا ہے تاہم 2013 سے خواجہ سراؤں کو ووٹ دینے کا حق دیا گیا اور اب دیگر سماجی حقوق بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے