تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

فضائی کمپنیوں نے کرایہ 100 فیصد تک بڑھا دیا

tickets rates airlines
  • واضح رہے
  • مئی 9, 2019
  • 8:14 شام

ڈومیسٹک فلائٹ ریٹ میں ہوش ربا اضافے نے عام شہریوں سمیت کاروباری حضرات کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

فضائی کمپنیوں نے ڈومیسٹک فلائٹس میں 100 فیصد تک کا ہوش ربا اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کا جو ریٹرن ٹکٹ اس سے پہلے 15 سے 17 ہزار روپے میں دستیاب تھا اب 32 سے 34  ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ ون وے ٹکٹ بھی 30 ہزار روپے سے کم نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے پہلے کرائی جانے والی بُکنگز پر بھی کرایوں میں 40 سے 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دوسری جانب وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت (ایف پی سی سی آئی) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کی جانب سے بھی ہوائی جہاز کے کرایوں میں من مانے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی، ٹڈاپ کے سابق چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی نے ڈومیسٹک پروازوں کے بڑھتے ہوئے کرایوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان ایک ریگولیٹری باڈی تشکیل دیں، جو فضائی کرایوں کو ریگولر چیک کرے اور اس سے متعلق لائحہ عمل تیار کرے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے مزید کہا کہ ہوائی جہاز کے کرایوں میں رد و بدل کیلئے کوئی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ائیر لائنز ڈومیسٹک پروازوں پر اپنی مرضی سے کرایوں میں اضافہ کر لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی جہاز کے کرائے میں اضافے سے مسافروں میں خاص طور پر تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جو کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ڈومیسٹک روٹ پر بہت زیادہ سفر کرتے ہیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے