تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

پی ایس ایل پلے آف مرحلہ: ڈو پلیسی سمیت 21 غیر ملکی کرکٹر پاکستان آئیں گے

faf du plessis among 21 foreign players set to feature in PSL play offs
  • واضح رہے
  • نومبر 2, 2020
  • 8:21 شام

جنوبی افریقی بیٹسمین کو کیرون پولارڈ کے متبادل کے طور پر پشاور زلمی نے سائن کیا ہے۔ فاف ڈو پلیسی لیگ میں ڈیبیو کریں گے

کراچی: 14 نومبر سے شروع ہونے والے پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے میں 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، جس میں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں سپر لیگ ایونٹ ادھورا رہ گیا تھا۔

پاکستان سپُر لیگ میں شرکت کی تصدیق کرنے والے کھلاڑیوں میں نمایاں نام جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین فاف ڈو پلیسی کا ہے۔ ڈوپلیسی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے، وہ 2017 میں ورلڈ الیون کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں اور پہلی بار پی ایس ایل کے ساتھ جڑے ہیں۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی جگہ پشاور زلمی میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل فائیو کے پلے آف میچز 14 ، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، جس میں تمام اسکواڈز کو تجربہ کار غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔ ان میں انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اور جیمز ونس، جنوبی افریقہ کے رائیلی روسو اور کیمرون ڈلپورٹ، ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ اور ڈیرن سیمی، آسٹریلیا کے بین ڈنک اور بنگلہ دیش کے تمیم اقبال نمایاں ہیں۔

پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی چاروں ٹیموں کے اسکواڈز کچھ یوں ہیں:

کراچی کنگز۔۔ عامر یامین، الیکس ہیلز (انگلینڈ)، ارشد اقبال، اویس ضیا، بابر اعظم ، کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ)، چیڈوک والٹن (ویسٹ انڈیز) ، افتخار احمد، عماد وسیم، مچل میک میکلینگھن (نیوزی لینڈ)، محمد عامر، محمد رضوان، شرجیل خان، روتھر فورڈ (ویسٹ انڈیز)، عمید آصف، عمر خان، اسامہ میر اور وقاص مقصود

لاہور قلندرز۔۔ عابد علی ، آغا سلمان ، بین ڈنک (آسٹریلیا) ، ڈین ویلاز (جنوبی افریقہ) ، ڈیوڈ ویزے (جنوبی افریقہ) ، دلبر حسین ، فخر زمان ، فرزان راجہ ، حارث رؤف ، جاہد علی ، معاذ خان ، محمد فیضان ، محمد حفیظ ، سمت پٹیل (انگلینڈ) ، شاہین شاہ آفریدی ، سہیل اختر ، تمیم اقبال (بنگلہ دیش) اور عثمان شنواری

ملتان سلطانز۔۔ ایڈم لیتھ (انگلینڈ)، علی شفیق، بلاول بھٹی، عمران طاہر (جنوبی افریقہ)، جیمز ونس (انگلینڈ)، جنید خان ، خوشدل شاہ، محمود اللہ (بنگلہ دیش)، محمد الیاس، محمد عرفان، روی بوپارہ (انگلینڈ)، رائیلی روسو (جنوبی افریقہ)، روحیل نذیر، شان مسعود، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عثمان قادر اور ذیشان اشرف

پشاور زلمی۔۔ عامر علی، عادل امین، کارلوس بریتھ ویٹ (ویسٹ انڈیز)، ڈیرن سیمی (ویسٹ انڈیز)، فاف ڈوپلیسی(جنوبی افریقہ)، حیدر علی، ہارڈس ویلجوئین (جنوبی افریقہ)، حسن علی ، امام الحق ، کامران اکمل، خرم شہزاد، لیام لیونگ اسٹون (انگلینڈ)، محمد محسن، راحت علی، شعیب ملک، عمر امین، وہاب ریاض اور یاسر شاہ

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے