منچن آباد۔ 7 سالہ بچہ دریاٸے ستلج میں ڈوب کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق سات سالہ محمد شہروز ولد محمد اعجاز رتیکا کے مقام پر دریا کنارے بکریاں چرا رہا تھا۔ اچانک ایک بکری کے پانی میں چلے جانے پر محمد شہروز اسے بچانے اور پانی سے نکالنے کی کوشش میں خود پانی میں ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر منچن آباد ریسکیو 1122 کے جوانوں نے کچھ ہی دیرکی محنت کے بعد بچے کی میت دریا سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔