تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

انگلینڈ کو پاکستان جیسی صورتحال کا سامنا۔ 3 ویسٹ انڈین کرکٹرز کا دورے سے انکار

WhatsApp Image 2020-06-06 at 5.29.40 PM
  • واضح رہے
  • جون 6, 2020
  • 5:35 شام

سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان آنے سے ہچکچاتی رہی ہیں۔ تاہم اب کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑی ان دونوں ممالک کا دورہ کرنے سے کترا رہے ہیں

ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی کورونا وائرس کے خوف سے اگلے ماہ انگلینڈ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہوگئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بلے باز شیروون ہیٹمیئر، ڈیرن براوو اور آل راؤنڈر کیمو پاؤل نے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی 25 رکنی ٹیم کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اصل شیڈول کے مطابق 4 جون سے شروع ہونے والی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے نئے شیڈول کے مطابق 8 جولائی کو بغیر تماشائیوں کے شروع ہوگی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 جون کو انگلینڈ پپہنچے گی اور قرنطینہ اور ٹریننگ کے لیے اولڈ ٹریفورڈ میں قیام کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ میں بالترتیب 16 جولائی اور 24 جولائی کو شروع ہوں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اپنے بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ رواں ہفتے ہوگا اور 8 جون کو نجی پرواز سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز نے 14 رکنی ٹیم کے ساتھ ساتھ 11 اضافی کھلاڑیوں کو متبادل کے طور پر منتخب کرلیا ہے جو ٹریننگ میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے اور ضرورت پڑنے پر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں جیسن ہولڈر (کپتان)، جیریمی بلیک ووڈ، بونر، کریگ بریتھویٹ، شیمرابروکس، جان کیمبل، روسٹن چیز، رکیم کورنوال، شین ڈاؤریچ، چیمار ہولڈر، شے ہوپ، الزاری جوزف، ریمون ریفر اور کیماروچ شامل ہیں۔ اضافی کھلاڑیوں میں سنیل ایمبریس، جوشوا ڈاسلوا، شینن گیبرئیل، کیون ہارڈنگ، کائل مائیرز، پریسٹن مک سوین، مارکوئینو منڈلے، شین موسلے، اینڈرسن فلپ، اوشین تھامس اور جومیل واریکن کے نام ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ دنیا بھر میں کورونا سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے جہاں کیسز کی تعداد ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو نے کہا تھا کہ ہم کسی بھی کھلاڑی کو دورے کے لیے مجبور نہیں کریں گے کیونکہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام کھلاڑیوں کی خواہشات کا مکمل احترام کریں گے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے