لیفٹ آرم اسپنر کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مسلسل دوسری بار نیگیٹو آ گیا جس پر انہوں نے ٹیم کو جوائن کر لیا، قومی کھلاڑی اسد شفیق اور روحیل نذیر نے ٹریننگ سیشنز کو بہترین قرار دیتے ہوئے اچھی کارکردگی کی امید دلا دی۔
بابائے کرکٹ انگلینڈ کے دیس قومی شاہین اِن ایکشن، ڈربی شائر میں پریکٹس سیشنز مکمل ہو گئے جس کے بعد 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ ہیوی ویٹ کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ، وکٹ کیپنگ اور فزیکل ٹریننگ پر بھرپور توجہ دی گئی۔
آج سے میچ پلاننگ، شارٹ ٹارگٹس کی اسپیشل مشقیں کی جائیں گی، سینئر ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے تیاریوں کو شاندار قرار دے دیا، ساتھ ہی اچھی کارکردگی سے امیدیں بھی لگا لیں۔
ٹیم کے ساتھ موجود لیفٹ آرم اسپنر کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مسلسل دوسری بار منفی آ گیا جس پر انہوں نے ٹیم کو جوائن کر لیا، آئیسولیشن پیریڈ کے بعد مسلسل دو نیگیٹیو رپورٹس پر اسکواڈ کو جوائن کر سکیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز پانچ اگست سے شروع ہو گی۔