تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

کھیلوں کو فروغ دیکر انڈسٹریل ورکرز کی کارکردگی میں نکھار لایا جاسکتا ہے۔ خواجہ مسعود احمد

Employers’ Federation of Pakistan Sports Goods Industry
  • واضح رہے
  • اکتوبر 20, 2020
  • 3:47 شام

سیالکوٹ اسپورٹس انڈسٹری سے وابستہ ورکرز کی ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے، ذکی احمد خان۔ 2022 میں پاکستان میں ایشین اولمپکس منعقد ہو گا، خالد محمود کا سیمینار سے خطاب

سیالکوٹ: فارورڈ گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو خواجہ مسعود احمد نے کہا ہے کہ صحت مند ذہن کے لیے صحت مند جسم کا ہونا انتہائی ضروری ہے اس مقصدکے لیے کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کرصنعتی ورکرز کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے ایمپلائرز فیٖڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے زیراہتمام فارورڈ گیئر فیکٹری سیالکوٹ میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے”صنعتوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کی آگاہی“ سے متعلق سمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار سے ای ایف پی کے نائب صدر ذکی اے خان،آئی ایل او کے نمائندے مزمل شیخ حبیب، ای ایف پی بورڈ کے ڈائریکٹر نذر علی، پی ڈبلیو ایف کے سعد اور ایڈوائزر ای ایف پی فصیح الکریم صدیقی نے بھی خطاب کیا۔

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے نائب صدر ذکی اے خان نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ آجروں کی جانب سے ورکرز کی کارکردگی میں نکھار لانے کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کی کوششیں قابل ستائش ہیں لہٰذا انہوں نے اسی تناظر میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف خصوصی طور پر سیالکوٹ کی کھیلوں کے سامان کی صنعت سے وابستہ کھلاڑیوں کی ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرے بلکہ آئندہ اولمپکس میں اس صنعت کی سماجی ذمہ داریوں کو بھی اجاگر کرے۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے)کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے علاوہ خواتین کو بااختیار بناتے ہوئے مرکزی دھارے میں شامل کرنے، معاشرتی ترقی میں کردار ادا کرنے پر روشنی ڈالی اور ای ایف پی کے تعاون سے پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں ورکرز کے بچوں کے لیے کوئز مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ قومی کوئز مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے3 ورکرز کے بچوں کو ٹوکیو اولمپکس میں بھیجا جائے گا۔

انہوں نے 2022 میں پاکستان میں ایشین اولمپکس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا اور صنعتی ورکرز اور ان کے بچوں سے ان مقابلوں میں شرکت کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کی اورکھیلوں کے فروغ کے لیے ای ایف پی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ قبل ازیں ایک دوستانہ شارٹ بال میچ کا انعقاد بھی کیا گیا اور جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے