تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری کی بندش سے ٹیکسٹائل سیکٹر مسائل سے دوچار

Suleman Chawla
  • واضح رہے
  • مئی 12, 2020
  • 7:31 شام

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر سلیمان چاؤلہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پوری سپلائی چین کے ساتھ پیداواری سرگرمیاں بحال کی جائیں

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر سلیمان چاؤلہ نے ویراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ڈاؤن اسٹریم ٹیکسٹائل انڈسٹری اور ٹیکسٹائل ویلیو چین کی پیداواری سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ کورونا سے ہونے والے سنگین معاشی بحران سے نمٹنے اور صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے اقدامات کیے جائیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں ٹیکسٹائل صنعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور پاکستان کی مجموعی برآمدات میں اس سیکٹر کا برآمدی شیئر بھی سب سے زیادہ ہے لہٰذا حکومت کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سلیمان چاؤلہ نے کہا کہ صنعتکار برادری نے خطیر مالی نقصانات کے باوجود ملک اور قوم کے بہتر ترین مفاد میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے حکومت کے ہر فیصلے کی نہ صرف حمایت کی بلکہ اپنی صنعتوں کو بند رکھا۔ اب حکومت نے ایس اوپیز پر عمل درآمد سے مشروط صنعتیں بدتریج کھولنے کی اجازت دی ہے مگر اس کے ساتھ ہی حکومت کو ٹیکسٹائل انڈسٹری سے جڑی دیگر صنعتوں کو بھی کھولنے کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صرف برآمدی آرڈرز کی حامل صنعتوں کو پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی اور ساتھ ہی یہ پابندی بھی عائد کی کہ ان صنعتوں کی اپنی ورکرز رہائشی کالونیاں بھی ہونا ضروری ہیں جہاں ایس اوپیز پر سخت سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے جبکہ صنعتوں نے ایس اوپیز پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

انہوں نے حکومت کو یہ باور کرایا کہ جب تک ڈاؤن اسٹریم ٹیکسٹائل انڈسٹری اور ٹیکسٹائل ویلیو چین کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی اس وقت تک حکومت کا بڑی صنعتوں کو پیداواری سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی ملک کو درپیش معاشی بحرانوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

سلیمان چاؤلہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل ویلیو چین کی پیداواری سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اپنی پوری سپلائی چین کے ساتھ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکے بصورت دیگر پیداواری سرگرمیاں رکاوٹ کا شکار ہو جائیں گی اور اس کے نتیجے میں اس اہم برآمدی صنعت سے جڑی ڈاؤن اسٹریم صنعتوں میں کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے