ننکانہ صاحب۔
۔۔دوسرے اضلاع میں گندم کی منتقلی روکنے کے لیے ضلع بھر کی شاہراوں پر ناکہ جات لگائے گئے ہیں اور گندم دخیرہ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان خالد نے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر کے ہمراہ گندم خریداری مراکز،موڑ کھنڈا کے دورے کے دوران کیا اور خریداری مرکز پر گندم بھرائ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان خالد نے کہا کہ گزستہ روز ضلع بھر میں گندم کی منتقلی روکنے کے لیے لگائے جانے والے ناکہ جات پر فوڈ سٹف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور گندم کی دوسرے اضلاع میں منتقلی کرنے والوں کو پکڑ کر گندم اپنے قبضہ میں لے کر خریداری مراکز پر ان لوڈ کروا دی گی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان خالد نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور منقلی کرنا سنگین جرم ہے ضلع بھر کے آوٹ پوائنٹس پر گندم کی منتقلی روکنے کے لیے ناکہ جات لگائے گئے ہیں۔انہوں نے محکمہ خوراک اور پولیس کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر موٹروے انٹرچینج پر بھی ناکہ جات قائم کیے جائیں تاکہ موٹروے کے ذریعے گندم کی سمگلنگ کو روکا جا سکے۔
انہوں نے مذید کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب کی عوام کے لیے ایک لاکھ پانچ ہزار میٹرک ٹن کی خریداری کے ٹارگٹ کو ہر لحاظ سے مکمل کریں گے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ کی ہدایت پر محکمہ خوراک اور پولیس نے چیک پوسٹ مادھ سٹاپ پر کارروائی کرتے ہوئے گندم کے 360 بیگ برآمد کرکے خریداری مرکز شاہ کوٹ پر ان لوڈ کروا دیے ہیں،بروقت کارروائی کرنے پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے متعلقہ حکام کی کارکردگی کو سراہا۔