سری لنکن کرکٹ بورڈ 10 سینئر کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کے لیے قائل نہیں کرسکا جس کے بعد اب دستیاب کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے لہیرو تھریمانے کو ایک روزہ جب کہ ڈاسن شناکا کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپی ہے۔
سری لنکا کے اسکواڈ میں لہیرو تھریمانے، دنوشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سمارا وکراما، اویشکا فرنینڈو، اوشاڈا فرنینڈو اور شیہان جے سوریا شامل ہیں جب کہ مینوڈ بھنوکا، اینجیلو پریرا، ونیندوہسارنگا، لکشن سنداکان، نوآن پرادیپ، ایسورواڈانا، کاسن رجیتھا اور لہیرو کمارا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
سری لنکن ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز27 ، 29 ستمبر اور2 اکتوبر کو کراچی جب کہ ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہو گی۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے سری لنکا کے کرکٹرز کو پاکستان کے دورے سے متعلق دھمکائے جانے کا انکشاف ہوا تھا تاہم سری لنکا کے وزیر کھیل نے اس کی تردیدکی ہے۔