تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

دوربین کے بِالاِمکانی موجد گلیلیو گلیلی

doorbeen k bilimkani mojid galileo galilei
  • واضح رہے
  • جولائی 25, 2021
  • 11:24 شام

اگرچہ عینک سازی کا سلسلہ 1280ء سے عام طور پر شروع ہو چکا تھا۔ لیکن ان شیشوں سے کوئی اور کام لینے کی ضرورت سوا تین سو سال تک محسوس نہ کی گئی

1608ء میں ہالینڈ کے ایک عینک ساز نے اتفاقیہ دو شیشے ملا کر گرجے کے ایک مینار پر نظر ڈالی، تو وہ حیران رہ گیا کہ مینار بہت قریب معلوم ہوتا ہے اور اس کی ایک ایک چیز صاف دکھائی دے رہی ہے۔

اس طرح اس پر دوربین کا راز آشکار ہو گیا اور اس نے دوربین اسٹپنیٹ کرانے کے لیے درخواست دے دی۔ اسی طرح بعض اور لوگوں کے دل میں بھی دور بین بنانے کا خیال پیدا ہوا۔

لیکن اس سلسلے میں جو شہرت و ناموری اٹلی کے مشہور و معروف سائنسدان گلیلیو گلیلی کو حاصل ہوئی، وہ کسی دوسرے کے حصے میں نہ آئی۔ گیلی لیو کی پہلی دور بین میں ہر شے صرف تین گنا دکھائی دیتی تھی، پھر اس نے ایسی دور بین بنالی جس میں ہر شے تینتیس گنا بڑے دکھائی دیتی تھی۔

گلیلیو گلیلی 15 فروری 1564ء میں اطالیہ کے علاقے تسکانی کے شہر پیزا میں پیدا ہوا۔ ایک اطالوی ماہر فلکیات اور فلسفی تھا۔ سائنسی انقلاب پیدا کرنے میں گالی لیو کا کردار اہم ہے۔ وہ شاقول اور دوربین كا نامور موجد ہے- گالی لیو نے اشیا کی حرکات، دوربین، فلکیات کے بارے میں بیش قیمت معلومات فراہم کیں۔ اسے جدید طبیعیات کا باپ کہا جاتا ہے

بہت سارے لوگوں کا خیال ہے کہ گلیلیو گلیلی دوربین لے کر آیا تھا۔ یہ سب جانتے ہیں کہ اس نے خود اپنا بنایا تھا ، اور پینٹنگز اکثر اسے اپنے آلے پر آسمان کی طرف دیکھتی دکھاتی ہیں۔ انہوں نے فلکیات اور مشاہدات کے بارے میں بھی بڑے پیمانے پر تحریر کیا۔ لیکن پتہ چلتا ہے کہ وہ دوربین کا موجد نہیں تھا۔ وہ زیادہ "ابتدائی اختیار کرنے والا" تھا۔

پھر بھی، بہت سارے عوامل نے لوگوں کو یہ فرض کرنے پر مجبور کیا کہ اس نے ایجاد کی ہے۔ 1609 تک، وہ اگلے مرحلے کے لئے تیار تھا: آسمان کی طرف ایک اشارہ کرتے ہوئے۔ اسی سال اس نے آسمانوں کا مشاہدہ کرنے کے لئے دوربینوں کا استعمال شروع کیا، ایسا کرنے والا پہلا ماہر فلکیات بن گیا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے