تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

ڈپٹی ڈی ای او ہیلتھ آفس، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں میں یونین کونسل پولیو خاتمہ کمیٹی کا اہم اجلاس

  • وحید احمد
  • ستمبر 15, 2020
  • 6:27 شام

پولیو ایک انتہائی خطرناک مرض ہے جو ہمارے بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر سکتا ہے اور اس مرض کو ملک پاکستان سے ختم کرنا ہمارا عزم ہے۔

پولیو ایک انتہائی خطرناک مرض ہے جو ہمارے بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر سکتا ہے اور اس مرض کو ملک پاکستان سے ختم کرنا ہمارا عزم ہے یہ بات حافظ محمد ناصر بشیر انچارج پولیو مہم یو سی 74  نے ڈپٹی ڈی ای او ہیلتھ آفس، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں میں یونین کونسل پولیو خاتمہ کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کی پولیو ٹیمیں 21 ستمبر تا 25ستمبر ہونے والی پولیو مہم میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ اس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تا کہ آپ کے بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران یو سی 74 میاں چنوں میں 5 سال سے کم عمر تقریباََ 5 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں کسی وجہ سے پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کو دوبارہ قطرے بھی پلائیں گی، اس ضمن میں ٹی ایچ کیو میاں چنوں میں بھی بچوں کو لے جایا جا سکتا ہے۔

وحید احمدای ایس ای گورنمنٹ ہائی سکول 14/8AR  نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں پولیو ختم ہو چکا ہے سوائے افغانستان اور پاکستان کے اور حکومت پنجاب پولیو کے خاتمہ میں محکمہ ہیلتھ کی معاونت کے لیے  یونین کونسل پولیو خاتمہ کمیٹیUPEC  کو فعال کر رہی ہے۔ اس کمیٹی کے اس اہم اجلاس میں پروفیسرز، اساتذہ،وکلاء،پٹواری، علماء اور معززین شہر کو بلانے کا مقصد بہترین انداز میں پولیو مہم کی آگاہی ہے تا کہ سب لوگ محکمہ ہیلتھ کے ساتھ مل کر پولیو جیسے موذی مرض سے پاکستان کو پاک کرنے میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔انھوں نے میٹنگ میں شریک تمام سٹیک ہولڈرز کو پولیو مہم کے سلسلے میں عوام اور اپنی فیمیلیز کو آگاہی دینے اور تعاون کرنے کا کہا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کے منفی پراپیگنڈہ سے بچنے اور اس کا حصہ نہ بننے کی بھی تلقین کی۔اس میٹنگ میں پروفیسر کلیم اللہ، چوہدری ضیغم، چوہدری خالد اے ڈی ریوینیو واپڈا، شیخ ظہیر، کلیم اعجاز، بلال گجر جوائنٹ سیکرٹری میاں چنوں بار، ایڈوکیٹ محمد اطہر، اے ای او شہباز حسین، ہیڈماسٹر اسد اعجاز، ایریا انچارج اظہر بشیر، سجیل احمد،ویکسینیٹر سلیم وٹو سمیت  مختلف مکاتب فکر کی شخصیات نے شرکت کی۔

وحید احمد

وحید احمد کا تعلق میاں چنوں، ضلع خانیوال سے ہے، پیشے کے لحاظ سے استاد ہیں، ماسٹر ٹرینر بھی ہیں اور بطور کالم نگار ملکی اور علاقائی اخبارات و جرائد میں مختلف علمی، ادبی، حالات حاضرہ، قومی شخصیات اور قومی و بین الاقوامی طور پر منائے جانے والے دنوں کے بارے میں لکھتے ہیں،ان کے کالم مختلف ویب سائٹس پر بھی شائع ہوتے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔

وحید احمد