تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

کورونا وباء کی وجہ سے محنت کش مزدور او ر دیہاڑی دار افراد کافی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں ،شاہد خان آفریدی

شاہد خان آفریدی
  • محمد قیصر چوہان
  • مئی 2, 2020
  • 5:51 شام

بلوچستان کے لوگ زیادہ ہی متاثر ہوئے ہیں ، ا اج ایک ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کررہاہوں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا ، سابق

کپتان

خضدار ( واضح رہے نےوز )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عالمی شہرت یافتہ وریکارڈ ہولڈرکرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے اس وقت ملک نازک صورتحال سے گزر رہی ہے اور ایسے موقع پر ملک میں مستحق افراد کی مدد اور خدمت ہم پر فرض ہے ۔ میں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مستحق افراد میں راشن تقسیم کررہاہوں خضدار میں ایک ہزار خاندانوں کو راشن دیا جارہاہے اور یہ سلسلہ

آئندہ بھی جاری رہیگا ،پاک آرمی لیویز پولیس اور ایف سی کا کردار بھی قابل ستائش ہے جو فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہے ہیں ۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان ،اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید سرپر، پی ایس مقبول احمد ،تحصیلد ار حبیب گچکی سمیت و دیگر بھی موجود تھے ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی وجہ سے محنت کش مزدور او ر دیہاڑی دار افراد کافی

مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اور اس حوالے سے بلوچستان کے لوگ زیادہ ہی متاثر ہوئے ہیں ۔ اس لیئے میں نے فیصلہ کیا کہ بلوچستان میں ہی عوام کی داد رسی کروں آج ایک ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کررہاہوں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا ۔ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات بھی ا اگے آئیں اور

عوام کی مدد کریں ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسانوں کا جوامتحان لیا ہے اس امتحان میں ہ میں کامیاب فرمائے ۔ میں پاک فوج، ایف سی، لیویز اور پولیس کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ جو اس حوالے سے فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کا کردار بھی قابل ستائش ہے ا س حوالے سے سب کو اپنے اپنا حصہ لینا چاہیئے ۔

 

محمد قیصر چوہان

سینئر صحافی،مصنف اورنیشنل وانٹرنیشنل امور،سپورٹس سمیت دیگر موضوعات پر لکھتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز بھی کرتے ہیں۔

محمد قیصر چوہان