کیویز وزیرصحت ڈیوڈ کلارک نے ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران اٹھائے گئے اقدمات کی خلاف ورزی کرنے پرخود کو 'احمق' قرار دیا اور پھر گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک مقبول ہیلتھ اہلکار پر بارڈ پر کی جانے والی غلطیوں کا ذمہ دارقرار دیا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے انتہائی غصے کا اظہار کیا گیا۔
استعفے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیوڈ کلارک نے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے پوری توانائی خرچ کی ۔"مجھ پر یہ بہت واضح ہو گیا ہے کہ مسلسل اس ذمہ داری پر رہنا مجھےحکومت کے کووڈ 19کےخلاف مجموعی اقدامات سے دور کر رہا ہے"۔
کلارک کا کہنا ہے کہ وہ ایک نچلے درجے کے قانون کی دان کی حیثیت سے بدستور پارلیمنٹ کا حصہ رہیں ۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو اپنے ملک سے کورونا وائرس ختم کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے تاہم وزیرصحت اپنے بیانات کی وجہ مسلسل تنقید کی زد میں رہے۔
وزیرصحت نے گزشتہ ہفتے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ایشلے بلوم فیلڈ پر وطن واپس آنے والے بعض لوگوں کوٹیسٹ کے بغیر قرنطینہ سے نکلنے کی اجازت دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ ایشلے بلوم فیلڈ اس وقت ان کے ساتھ ہی موجود تھے اور اس الزام نے انہیں حیرت زدہ کر دیا تھا۔
اس واقعے کے بعد وزیرصحت پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور ان پر دباؤ بھی مزید بڑھ گیا۔