کراچی: کراچی میں کھانا پکانے کا کھلا تیل عوام کی پہنچ باہر ہوگیا۔ دو ماہ کے دوران کوکنگ آئل کی قیمت میں 120 روپے فی کلو تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف برانڈز کے خوردنی تیل کی قیمت میں بھی ہوش رُبا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کے لیے 2 وقت کا کھانا پکانا مشکل ہوگیا ہے اور مہنگائی سے پہلے سے ہی پریشان غریب افراد کے لیے گھر چلانا مزید مشکل ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اچھی کمپنی کا کوکنگ آئل 6 ماہ پہلے تک 220 سے 230 روپے کے درمیان دستیاب تھا۔ جب اس سے پچھلے سال 2019 میں اس کی قیمت 200 کے نیچے تھے۔ تاہم اب کھلا آئل ہی 270 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔