کوٹ مومن، ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز منظور احمد احسن، غلام نقی اور غلام محمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کوٹ مومن کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش بلال احمد ولد مختار احمد سکہ کوٹ مومن کو چرس1.850کلو گرام فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ ملزمان محسن ولد غلام مصطفی سکنہ معظم آباد سے رائفل444بور،
سلیم ولد غلام حسین سکنہ للیانی سے رائفل444بور اور ارشد ولد اشرف سکنہ چک20جنوبی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں