تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

چوتھا ون ڈے۔ اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست

چوتھا ون ڈے۔ اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست
  • واضح رہے
  • مئی 18, 2019
  • 1:43 صبح

کپتان سرفراز احمد کی جانب سے اہم موقع پر انگلش بیٹسمین ٹام کیرن کے رن آؤٹ ہونے پر اپیل نہ کرنا میچ میں شکست کی وجہ بنا۔

بیٹنگ اور بالنگ چلنے کے باوجود گرین شرٹس انگلینڈ کیخلاف چوتھا ون ڈے بھی ہار گئے۔ میزبان ٹیم نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد میچ 3 وکٹ سے جیت لیا۔ یوں انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔

نوٹنگھم میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ گرین شرٹس نے بابر اعظم کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کو فتح کیلئے 341 رنز کا ہدف دیا۔ اننگز کے آغاز میں پاکستان کو پہلا دھچکا لگا اس وقت جب امام الحق ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے 107 رنز کی شراکت قائم کی، اس شراکت کا خاتمہ فخر زمان کے آؤٹ ہونے پر ہوا، جو 57 رنز اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس کے بعد محمد حفیظ وکٹ نے بھی بابر کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ میں مزید 104 رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعہ 220 تک پہنچا دیا، اس موقع پر حفیظ 59 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی نویں سنچری مکمل کی لیکن 115 رنز کے انفرادی اسکور پر ان کی ہمت بھی جواب دے گئی۔ بابر کے بعد شعیب ملک اور آصف علی نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ شعیب ملک نے 41، آصف علی 17، عماد وسیم 12 اور کپتان سرفراز احمد نے 21 رنز بنائے۔ یوں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 340 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے پُر اعتماد انداز میں اپنی اننگ کا آغاز کیا۔ اس کی پہلی وکٹ جیمز ونس کی صورت میں 94 رنز پر گری، جس کے بعد جیسن روئے اور جوئے روٹ نے 107 رنز کی شراکت قائم کی۔ 202 رنز کے مجموعے پر محمد حسنین نے ایک بار پھر پاکستان کو بریک تھرو دلایا اور جیسن روئے کو 114 رنز پر پویلین چلتا کیا۔ اس کے بعد 216 رنز تک ہی انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ تاہم چھٹی وکٹ کی شراکت میں بین اسٹوکس اور جو ڈینلی نے قیمتی 36 رنز جوڑے۔ اس موقع پر جو ڈینلی جنید خان کے ہاتھ کاٹ اینڈ بولڈ ہوئے۔

اس کے بعد ٹام کیرن نے بین اسٹوکس کو جوائن کیا، وہ خاصے خوش قسمت رہے اور گیم کے اہم مرحلے پر سرفراز احمد نے بے دھیانی میں ان کے رن آؤٹ پر اپیل ہی نہیں کی، جس پر کمنٹیٹرز نے فیلڈ ایمپائر پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔ ری پلے میں دکھایا گیا کہ ٹام کیرن رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ بعد ازاں حسن علی نے انہیں 31 رنز پر ٹھکانے لگایا، تاہم اس وقت تک وہ میچ پاکستان سے دور لے گئے تھے۔ رہی سہی کسر بین اسٹوکس نے پوری کر دی، جنہوں نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو 341 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کامیاب کرایا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ شاہین شاہ آفریدی، حارث سہیل اور فہیم اشرف کی جگہ محمد حسنین، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو کھلایا گیا تھا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے