کوئٹہ (پ ر) ممبر پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر محمدشفیق اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے کہ چمن اور تفتان بارڈرز پر بارڈر مارکیٹس بنانے پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے اور اس کے ساتھ ہی چمن میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنایا جائے۔گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچول فورم کے ممبر محمد شفیق اچکزئی نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو بہتر بنانے کیلئے چمن بارڈر کیلئے پاک آرمی ،آئی ایس آئی ،
کسٹمز اور چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندﺅں پر مشتمل کمیٹی بنائے جائے۔انہوں نے کہا کہ چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی جلات خان اچکزئی مخلص ،صنعت کار اور تاجر دوست انسان ہیں جو چمن بارڈر پر تاجروں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگا ہ ہیں اور وہ اپنے تجربے کی روشنی میں ان مسائل کو احسن طریقے سے جلد حل کرانے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔