کراچی: کورونا وائرس کا علاج کرنے والی چینی دوا کے کراچی میں ٹرائل کا آغاز ہو گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے تحقیقی مرکز میں انڈس ہسپتال کے اشتراک سے کورونا وائرس کا علاج کرنے والی روایتی چینی دوا کے کلینیکل ٹرائل کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دوا کا تجزیہ کرنے والے کراچی یونیورسٹی کے تحقیق دانوں کے مطابق اس ٹیسٹ میں دوا کی افادیت اور قدرتی ہربل ادویہ کے مجموعے "جن ہوا کنگن گرینیول" کے محفوظ استعمال کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چین میں اس دوا کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔