خوش آئند بات یہ ہے کہ اپیل کی24 گھنٹوں کے دوران ہی ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد لائٹیں روشن ہوچکی ہیں۔ جیسے جیسے امداد وصول ہوتی جائے گی دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ روشن سے روشن ترہوتی جائے گا۔
اس حوالے سے برج خلیفہ کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ دنیا کی بلند ترین عمارت اب ضرورت مندوں کے لیے دی جانے والی امداد سے روشن ہوگی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی حکومت کی امداد اپیل پر 24 گھنٹوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ لاکھوں افراد کی خوراک اور اشیائے خوردونوش کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد لائٹیں روشن ہو چکی ہیں۔
دبئی میڈیا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برج خلیفہ کی عطیات کی نمائندگی کرنا وہ امید ہے جو رحم دلی کے عمل کی عکاسی کرتا ہے تاکہ ضرورت مند طبقات کی مدد کی جاسکے۔