کراچی: براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی حکومتی کمیٹی کا سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو مقرر کرنے پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے اعتراض اٹھایا ہے۔
دونوں جماعتوں کا کہنا ہے کہ عظمت سعید سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز میں شامل تھے، جس وقت براڈ شیٹ معاہدہ کیا گیا وہ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب تھے، عظمت سعید شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر بھی ہیں، انہیں کمیٹی کا سربراہ اور دیگر کو ممبر بنانے کا جواز نہیں۔
ن لیگ کے جاوید لطیف نے کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو قائمہ کمیٹی میں بلانا کمیٹی کا دائرہ اختیار ہے، شہزاد اکبر کو بھی بلائیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب بطور ادارہ براڈ شیٹ سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ملزم ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہاکہ کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بد دیانتی سامنے آ چکی ہے۔