تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

بائیڈن امیگریشن پابندیوں میں فوری نرمی سے مکر گئے

biden immigration pabandiyon main fori narmi se mukar gae
  • واضح رہے
  • دسمبر 23, 2020
  • 10:10 شام

نومنتخب صدر نے امریکہ میں کئی مسلم ممالک کے باشندوں کا داخلے روکنے کی پالیسی کے حوالے کہا کہ اس میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں

واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن اپنے امیگریشن قوانین کے حوالے سے اپنے وعدے سے مکر گئے۔ انہوں نے امریکہ میں کئی مسلم ممالک کے باشندوں کا داخلے روکنے کی پالیسی یا امریگریشن پابندیوں کو فوری نرم کرنے سے معذوری ظاہر کر دی۔

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی عائد کردہ موجودہ امیگریشن اور پناہ گرین کی متعدد پابندیوں کو اگلے چھ ماہ میں ہٹائے جانے کی امید ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں جب ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں میں اسے واپس لینے کی آخری تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا تو بائیڈن نے کہا کہ اس پر عمل درآمد میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دن ہر پابندی کو ختم نہیں کریں گے اور نہ ہی فوری طور پر موجودہ سیاسی پناہ گزین کے عمل کو روکیں گے کیونکہ اس سے امریکہ کی جنوبی سرحد پر پھنسے ہوئے 20 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی ان امور پر میکسیکو کے صدر اور لاطینی امریکہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے اوروقت کے ساتھ ساتھ ہم اس کو بدتر نہیں اور بہتر بنا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے فنڈز کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ اپنے اقتدار کے پہلے 100 دن میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کو منسوخ کردیں گے، ان میں پناہ مانگنے والوں پر پابندی بھی شامل ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے