تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

بھویں چڑھا کر خیر مقدم کرنے والے عجیب لوگ

بھویں چڑھا کر خیر مقدم کرنے والے عجیب لوگ
  • واضح رہے
  • مئی 6, 2019
  • 5:00 شام

بحر الکاہل میں واقع جزیروں پر مشتمل ملک مائیکرونیشیا کے باشندوں کے استقبال کا انداز انتہائی پُر اسرار ہے، جو سیاحوں کو بھی چونکا دیتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ جب آپس میں ملتے ہیں تو ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں، جو کہ میل جول کی عام روایت ہے۔ تاہم بعض ممالک میں استقبال کیلئے ہاتھ ملانے کے علاوہ احترام میں جُھکنا، ہاتھ ماتھے پر رکھنا اور رقص کرنا تک ثقافت کا حصہ ہے۔ اسی طرح دنیا میں ایسے عجیب و غریب لوگ بھی پائے جاتے ہیں، جو بھویں چڑھاکر مہمان یا کسی اجنبی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ استقبال کا یہ حیرت انگیز انداز مائیکرونیشیا کی روایت ہے، جو سیاحوں کیلئے باعث حیرت ہے۔

واضح رہے  کہ مائیکرونیشیا بحر الکاہل کے مغرب میں پھیلے 600 سے زائد جزائر پر مشتمل ملک ہے، جس کی آبادی صرف 1 لاکھ 5 ہزار نفوس کی ہے۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا جزیرہ مارشل آئی لینڈ ہے، جہاں 53 ہزار سے زائد لوگ بستے ہیں۔ جبکہ مائیکرونیشیا میں امریکی کرنسی استعمال ہوتی ہے۔

امریکی اخبار لاس انجیلس ٹائمز نے اپنی ایک دلچسپ رپورٹ میں بتایا ہے کہ مائیکرویشین عوام مہمانوں کا استقبال کرنے کیلئے بھویں چڑھاتے ہیں۔ جبکہ مائیکرونیشیا کے باشندے بات بھی کم کرتے ہیں اور اگر ان سے کوئی سوال پوچھا جائے تو ہاں کرنے کے بجائے بھویں چڑھا لیتے ہیں۔ تاہم یہی ان کا جواب دینے کا بھی انداز ہے۔

لاس انجیلس ٹائمز نے ایک امریکی خاتون ٹیچر کا دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ جب مذکورہ استانی مائیکرونیشیا کے جزیرہ گوام میں پہلی بار کلاس دینے گئیں تو بچوں نے ان کا استقبال بھویں چڑھا کر کیا۔ اس موقع پر وہ پریشان ہوگئیں کہ یہ اسٹوڈنٹس کیا کر رہے ہیں۔ بعد ازاں طالب علموں نے ان سے شکوہ کیا کہ انہوں نے ان کے ’’ہیلو‘‘ کا جواب ہلکی سے بھویں چڑھا کر کیوں نہیں دیا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے