تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن کا پاکستان میں ڈیوس کپ کھیلنے سے انکار

بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن کا پاکستان میں ڈیوس کپ کھیلنے سے انکار
  • واضح رہے
  • اگست 14, 2019
  • 3:18 شام

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) سرحدی کشیدگی کو جواز بنا کر پاکستان میں ستمبر میں ہونے والا ڈیوس کپ کھیلنے کے وعدے سے مکر گئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) نے بین الاقوامی ٹینس ایسوسی ایشن (آئی ٹی ایف) کو خط لکھ کر واضح کہہ دیا ہے کہ موجودہ حالات میں ان کے ٹینس کھلاڑی پاکستان میں جاکر ڈیوس کپ نہیں کھیل سکتے۔ بھارتی ایسوسی ایشن نے ڈیوس کپ کے انعقاد کے مقام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کہ حالات بہتر نہ ہوں ہم پاکستان میں کھیلنا مناسب نہیں ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ایشین اوشیانا گروپ ون کے ٹائی مقابلے اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں 14اور 15 ستمبر کو شیڈول ہیں، اس میں شرکت کے لیے جولائی میں بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق بھی کی تھی۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پراوین مہاجن نے اے ایف پی کوبتایا کہ ہم نے آئی ٹی ایف سے میچ کے لیے غیر جانبدار مقام کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس وقت صورتحال غیر متوقع ہے، انھوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے یہ درخواست معقول ہے۔

مہاجن نے مزیدکہا کہ میں پرامید ہوں کہ ڈیوس کپ ٹائی کا مقام تبدیل کردیا جائے گا کیونکہ پاکستان نیوٹرل وینیوز میں کھیلنے کا عادی ہے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے رواں ہفتے ہماری درخواست کا جواب دے گی۔

قبل ازیں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کہا تھا کہ اگر آل انڈیا ٹیسن فیڈریشن نے نیوٹرل وینیو کی خواہش کا اظہار کیا تو وہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کی ٹینس ٹیم نے ڈیوس کپ ٹائی کے لیے 55 سال بعد پاکستان کا دورئہ کرنا تھا اور وہ 1964 میں آخری مرتبہ پاکستان آئی تھی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے