تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

بھارتی فضائیہ کاایک اور لڑاکا طیارہ زمین پر آگرا

  • محمد عدنان کیانی
  • مئی 9, 2020
  • 1:08 صبح

جنگی طیارہ مگ 29 جالندھر کے قریب گر کر تباہ ہوا ۔بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کو ایٹمی حملے کی بھبکی پر پہلے ہی بھارتی ائیر چیف اپنی فضائیہ کی مخدوش حالت کا بھانڈا پھوڑ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تکنیکی  خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا تاہم  پائلٹ محفوظ ہے۔گزشتہ روز بھی سکم کے علاقے میں ایک بھارتی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی تاہم  ہیلی کاپٹر میں سوار 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ  بھارتی فضائیہ کی حالت انتہائی مخدوش  ہے  ۔گزشتہ سال بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی دھمکی دی تھی لیکن بھارت کے ائیرچیف نے خود ہی اپنے ادارے کے مخدوش حالات کا بھانڈا پھوڑ ڈالا تھا۔ بھارتی ائیرچیف بریندر سنگھ دھنووا نے نئی دہلی میں ہونے والے سیمینار میں بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں کہا تھا کہ مگ 21 طیارے 44 سال پرانے ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم اب بھی مگ 21 طیارے اُڑارہے ہیں، اتنی پرانی تو کوئی گاڑیاں بھی نہیں چلاتا۔ خیال رہے کہ روسی ساختہ مگ 21 طیارے بھارتی فضائی بیڑے میں 74-1973 میں شامل کیے گئے تھے اور یہ طیارے اب بھی بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔ کئی مگ 21 طیارے دوران پرواز حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک مگ 21 بھی شامل تھا۔ پاکستان نے گرائے جانے والے مگ 21 کے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا جسے بعد ازاں پروقار طریقے سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

محمد عدنان کیانی

محمد عدنان کیانی بین الاقوامی سطح پر جانی جانے والی دینی شخصیات کے انٹرویوز کے سلسلے میں اپنا مقام بنا چکے ہیں۔ وہ اردو و انگریزی کالم نگاری اور سب ایڈیٹنگ سمیت سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں۔ مذہبی امور پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں۔

محمد عدنان کیانی