تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

بھارت پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر کرنے کیلئے ہم سے ہارا تھا۔ انگلش کرکٹر

Xna7tXkAADzqR
  • واضح رہے
  • مئی 28, 2020
  • 6:16 شام

بین اسٹوکس کے اس انکشاف پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مذکورہ معاملہ آئی سی سی اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر بین اسٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ کے خلاف جان بوجھ کر ہارا اور پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ روکا۔ بین اسٹوکس نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت ورلڈکپ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتا تھا، وہ اپنے لیے نیوزی لینڈ کو آسان ہدف سمجھ رہا تھا جس نے اسے سیمی فائنل میں دھول چٹا دی۔

ورلڈ کپ کے ہیرو بین اسٹوکس نے بھارتی ٹیم کی بیٹنگ پربھی سوالات اٹھا دیئے اور کہا کہ جس طرح بھارت نے بیٹنگ کی لگتا ہی نہیں تھا وہ میچ جیتنا چاہتے تھے، پہلے ویرات کوہلی، روہت شرما بعد میں دھونی کی بیٹنگ پر انہیں حیرت ہوئی۔

ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ اور بھارت کے برمنگھم میں ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم کی جیت پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی دلا سکتی تھی۔ لیکن انگلینڈ سے اس میچ میں بھارت کو 31 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 337 رنز کے جواب میں بھارت پانچ وکٹ پر 306 رنز ہی بنا سکا۔

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اس میچ میں بھارت کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیا ہے، خاص طور پر دھونی اور کیدار جادھو کی بیٹنگ پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ دونوں خصوصاً مہندرا سنگھ دھونی نے آخری 10 اوورز میں جیت کی کوشش کی بجائے وکٹ پر رکنے کو ترجیح دی اور چھکے چوکے مارنے کی بجائے سنگلز پر اکتفا کیا۔

اسٹوکس کے مطابق بھارت یہ میچ جیت سکتا تھا، آخری 11 اوورز میں 112 رنز درکار تھے لیکن انڈین ٹیم صرف 81 رنز بنا سکی۔ انہوں نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹنگ حکمت عملی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ دونوں کسی طرح ہم پر پریشر ڈالنے کے موڈ میں نہیں دکھائی دیئے اور صرف وکٹ پر وقت گزارا جس کی وجہ سے انگلینڈ کو فائدہ ہوا۔

بین اسٹوکس کے ان انکشافات کے بعد ایک بار پھر وہی سوال پھر سے اٹھ گئے ہیں کہ کیا بھارت پاکستان کو باہر کرنے کے لیے جان بوجھ کر میچ ہارا؟ اگر انڈیا یہ میچ جیت جاتا تو پاکستان، بنگلادیش کو ہرا کر باآسانی ٹاپ فور میں آجاتا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بھی متحرک ہوگیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ اس نے یہ معاملہ آئی سی سی کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے