تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

بھارت میں لاک ڈاؤن کھلنے پر شرابی مےخانوں پر پل  پڑے

  • محمد عدنان کیانی
  • مئی 8, 2020
  • 12:26 صبح

پولیس  سے جھڑپیں-لمبی قطاروں   میں  احتیاطی  تدابیر  بھی یکسر ختم- نئی دلی میں پولیس نے شرابیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور ڈنڈے برسادیے۔

مودی سرکار کے  سب ہی کام ان کی سرکار  کی طرح   لڑکھڑائے  ہوئے اور نرالے  ہوتے ہیں ۔ نریندر مودی  نے  جہاں  اسکینڈلز اور قتل و غارت  گری میں  کافی  نام کمایا  ہے  اب شرابیوں  کیلئے سہولت کاری میں بھی الگ ہی مقام  پارہے ہیں ۔ مودی جو خود آر ایس ایس  کے  انتہاپسند  رکن ہیں   اپنے شرابی اور  انتہاپسند ہندو  ووٹرز  کو خوش کرنے کیلئے  کچھ بھی کرگزرتے ہیں ۔ایسا ہی کچھ  اب بھی   کارنامہ سرانجام دے گئے جو اپنے ہی گلے آگیا۔بھارت میں 6 ہفتے لاک ڈاؤن کے بعد مودی حکومت نے شراب کی دکانیں کھول دیں جس پر شرابیوں کا سمندر امڈ آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہریوں نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو بھی یکسر نظرانداز کردیا اور شراب کی دکانوں کے باہر شرابیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔شراب کی طلب میں اضافے،

رش اور جھڑپوں کو دیکھتے ہوئے بعض ریاستوں نے دکانیں نہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا اور بعض نے شراب پر بھاری ٹیکس لگا دیا ہے۔تاہم دارالحکومت نئی دلی میں میں  بھی  شراب کی خریداری پر 70 فیصد خصوصی کورونا ٹیکس عائد کردیا گیا۔شراب پر ٹیکس بھارت کی کل 36 ریاستوں اور وفاقی اکائیوں کی آمدنی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے جن میں سے زیادہ تر اس وائرس کی وجہ سے ہونے والی معاشی سرگرمیوں میں رکاوٹ سے فنڈز کی کمی کا شکار ہیں ۔

واضح رہےکہ بھارت میں کورونا کے کیسز کی تعداد 53 ہزار سے زائد ہے اور 1700 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بھارت میں دنیا کا طویل ترین لاک ڈاؤن ہے جس میں مزید 18 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔

محمد عدنان کیانی

محمد عدنان کیانی بین الاقوامی سطح پر جانی جانے والی دینی شخصیات کے انٹرویوز کے سلسلے میں اپنا مقام بنا چکے ہیں۔ وہ اردو و انگریزی کالم نگاری اور سب ایڈیٹنگ سمیت سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں۔ مذہبی امور پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں۔

محمد عدنان کیانی