بھارتی میڈیاکےمطابق لاک ڈاؤن میں توسیع کااعلان یکم مئی کوکیاگیاہےاورنئی گائیڈلائنزبھی جاری کی گئی ہیں جس کےتحت ملک کوتین زونزریڈ، گرین اوراورنج زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گائیڈلائنزکےمطابق ریڈ زونزکوروناوائرس کےہاٹ اسپاٹ تصورہوں گےاوران علاقوں میں خطرات کم ہونےپرہی زیرغورنرمی دی جائےگی جبکہ 21 روزتک کسی علاقےمیں کیس رپورٹ نہ ہونےپراسےگرین زون قراردیاجائےگا۔بھارتی میڈیاکے مطابق ملک
کےزیادہ ترمیٹروپولیٹن علاقوں کوریڈ زون قراردیاگیاہےجوسخت لاک ڈاؤن میں رہیں گے۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سےجاری اعلامیےمیں کوروناکی غیرمعمولی صورتحال کووجہ بتاکرلاک ڈاؤن میں 18 مئی تک توسیع کااعلان کیاگیاہے۔
بھارتی وزارت صحت کےمطابق ملک میں گزشتہ روزایک ہی دن میں کوروناکے 2293 نئےکیسزسامنےآئےتھےجس کےبعد کیسزکی تعداد 37 ہزار 336 ہوگئی جبکہ 1218 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہےکہ بھارت میں کوروناوائرس کے کیسزسامنےآنے کے بعد 24 مارچ کوملک بھرمیں لاک ڈاؤن کااعلان کیا گیاتھا۔