تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

بنگلہ دیشی بورڈ کا غیر ملکی کوچز کی تنخواہوں میں کمی پر غور

853515-charl-langeveldt-and-daniel-vettori
  • واضح رہے
  • مئی 14, 2020
  • 10:59 شام

مارچ کے اوائل میں غیر ملکی کوچز اپنے اپنے وطن واپس لوٹ گئے تھے اور کورونا کی وبائی صورتحال کے باعث فوری طور پر کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے کا امکان نہیں

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) غیر ملکی کوچوں کے معاہدوں پر نظرثانی کرنے پر غور کر رہا ہے کیونکہ بورڈ توقع کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے وہ یہ رقم ضائع کریگا۔ وبائی امراض کی وجہ سے موجودہ حالات میں پوری دنیا میں تاحال کوئی کھیل اور کام ممکن نہیں ہے۔ زیادہ تر ملازمین کی طرح بنگلہ دیش ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ عملہ بھی غیر معینہ مدت تک چھٹی پر ہے۔ مارچ کے شروع میں زمبابوے سیریز کے بعد، کوچ جو اپنے اپنے ممالک کے لئے روانہ ہوگئے تھے وہ لاک ڈاؤن میں پھنس چکے ہیں اور ہر کوئی اس صورتحال کے معمول پر آنے کا منتظر ہے تاکہ وہ واپس آکر اپنا کام شروع کرسکے۔

بی سی بی کرکٹ آپریشن کے چیئرمین اکرم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر پانچ یا چھ ماہ کی محصول ضائع ہوجاتی ہے تو انہیں کوچوں کے معاہدوں پر نظرثانی کرنی پڑسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی بی دوسرے بورڈوں کے برعکس تنخواہوں میں کٹوتی کا خواہاں نہیں تھا لیکن چونکہ بحران کی مدت غیر یقینی ہو رہی ہے تو ایسی صورت حال میں جب دفتر دوبارہ شروع ہوا تو ، کوچوں کے ساتھ بیٹھ کر معاہدے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ کے ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو، فاسٹ بالنگ کوچ اوٹس گبسن اور فزیو جولین کالیفاٹو کا معاہدہ سالانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے جبکہ سپن بالنگ کنسلٹنٹ ڈینیئل ویٹوری، بیٹنگ کوچ نیل میکنزی اور فیلڈنگ کوچ ریان کوک کے معاہدے روزانہ کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینیئل ویٹوری کا معاہدہ گزشتہ سال 20 اکتوبر کو شروع ہوا تھا اور رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد 15 نومبر تک چلے گا۔
اس ٹائم فریم کے مطابق 2500 امریکی ڈالرز یومیہ کے حساب سے ڈینیئل ویٹوری کو بی سی بی کے لئے مجموعی طور پر 100 دن کام کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ اکرم نے مزید کہا حالات سازگار ہونے پر ہمیں غیر ملکی کوچز کے معاہدوں پر نظرثانی کرنی پڑسکتی ہے کیونکہ اگر حالات معمول پر آنے میں پانچ چھ ماہ سے زیارہ کا وقت لگا تو یقینا یہ دیکھنا ہوگا کہ بورڈ اور کوچز دونوں کے مقاصد کی تکمیل کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وجودہ حالات میں ڈینیئل ویٹوری بورڈ کو بہت مہنگے پڑ رہے ہیں لہذا ہمیں دیکھنا ہے کہ اس کے ساتھ بھی معاملات کیسے انجام طے پاسکتے ہیں۔ بی سی بی کے ایک اور عہدیدار کے مطابق بورڈ کے ساتھ کام کرنے کے دن کے مطابق ویٹوری کو ادائیگی کی جائے گی۔ اس سے زیادہ ادائیگی کا کوئی امکان نہیں ہوگا۔ جن کوچز کے ساتھ یومیہ کے حساب سے معاہدہ کیا گیا ہے صورتحال معمول پر آجانے کے بعد ان کی ضرورت محسوس پڑنے پر ہی ہم ان سے کام لیں گے بصورت دیگر ہم ان سے کام نہیں لیں گے۔ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا فیصلہ بورڈ کرے گا کہ غیر ملکی کوچز کے ساتھ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ غیر ملکی کوچز میں ڈومنگو کا معاہدہ اگست 2019ء سے اگست 2021ء تک ہے جبکہ اس سال جنوری میں شامل ہونے والے کیریبین فاسٹ باﺅلنگ کوچ اوٹس گبسن کا معاہدہ جنوری 2022ء تک ہے۔ گزشتہ سال اگست میں شامل ہونے والے فزیو جولین کالیفاٹو کا معاہدہ نومبر 2021ء تک ہے جب کہ ٹرینر گذشتہ مارچ میں ٹیم میں شامل ہونے والے نکولس ٹریور لی کا اپریل 2023ء تک معاہدہ ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے