تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

بنگلہ دیش۔ زیادتی کے ملزم کو پھانسی چڑھایا جائے گا

bangladesh hang the rapist
  • واضح رہے
  • اکتوبر 12, 2020
  • 10:31 شام

جنسی زیادتیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں حالیہ احتجاجی مظاہروں نے حسینہ حکومت کو ہلا کر رکھ دیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی کابینہ نے آج منگل 12 اکتوبر کو جنسی زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو خود اپنی پارٹی کے اندر سے بھی اس حوالے سے دباؤ کا سامنا تھا۔ ڈھاکا میں ایک میٹنگ کے بعد ان کی حکومت نے سزائے موت لاگو کرنے کا اعلان کیا۔ بنگلہ دیشی وزیر انصاف انیس الحق کے مطابق یہ قانون منگل 13 اکتوبر کو صدر کی جانب سے جاری کر دیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کے وزیر انصاف انیس الحق کے مطابق ریپ کے مجرموں کو سزائے موت دینے کے فیصلے کی منظوری وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں آج ڈھاکا میں ہونے والی کابینہ کی ایک ملاقات میں دیا گیا۔ اس قانون میں فوری ترمیم کی ضرورت ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس حوالے سے ایک آرڈیننس کل منگل کے روز صدر کی توثیق کے ساتھ جاری کر دیا جائے، کیونکہ ان دنوں پارلیمان کا اجلاس نہیں ہو رہا۔

بنگلہ دیش میں حالیہ برسوں کے دوران جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے بنگلہ دیشی گروپ عین و شلیش کیندرا کے مطابق رواں برس جنوری سے لے کر ستمبر تک قریب 1,000 ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں سے قریب 20 فیصد اجتماعی زیادتی یا گینگ ریپ کے واقعات تھے۔ بنگلہ دیش میں تازہ مظاہروں کا سلسلہ ایک ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد شروع ہوا تھا جس میں جنسی درندوں کو ایک خاتون پر حملہ ۤور ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ واقعہ ملک کے شمال مشرقی علاقے نواکھلی میں پیش آیا تھا۔

بنگلہ دیش کے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کو اس گروپ نے گزشتہ پورے سال کے دوران اسلحے کے زور پر مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاہم ماہرین کا مؤقف ہے کہ سخت سزائیں لاگو کرنے کی بجائے جنسی زیادتی سے متعلق مقدمات میں موجود خامیوں اور سزائیں ملنے کی انتہائی کم شرح جیسے مسائل کو فی الفور حل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے