کراچی: شمالی بلوچستان میں برف باری کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں کڑا کے کی سردی پڑ رہی ہے اور کوئٹہ میں پارا منفی 4 اور قلات میں منفی 7 تک گرگیا۔
حالیہ بارش اور برف باری کے بعد بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد ہوگیا ہے، وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی4 تک پہنچ گیا۔
کوئٹہ کے علاوہ نواحی علاقوں میں بھی موسم شدید ہوگیا ہے، یہی صورت حال صوبے کے دیگر شمالی علاقوں میں بھی ہے، زیارت میں منفی 8 اور قلات میں منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
کراچی میں بھی کوئٹہ کی ہواؤں کا اثر دیکھا جارہا ہے اور آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے پیر کی صبح کراچی میں پارا مزید گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔