وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں وزیراعظم ٹائیگر فورس کے والنٹیرز سے خطاب کررہے تھے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کورونا کی صورت حال میں خود کو رضاکارانہ طور پر عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر پیش کرنا ایک قابل قدر عمل ہے ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم ٹائیگر فورس کے تحت ضلع بھر میں 15 ہزار 169افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے جس میں خواتین کی تعداد 522 اورباقی 14647 مرد حضرات ہیں۔ محمد شعیب جدون نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو بے روزگاروں مزدوروں طبقے کی نشاندہی ، عوامی آگاہی کی مہم ، رفاہ عامہ ، لوگوں کی خدمت ، کورونا اور دیگر ریلیف ورک اور مساجد میں وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں معاونت کی فراہمی میں رضاکارانہ طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹائیگر فورس میں چشتیاں سے 4000، بہاول نگر میں 4567، فورٹ عباس میں 1546،ہارون آباد میں 2749اور منچن آباد سے 2236افراد نے پورٹل پر رجسٹریشن کروائی ہے۔اجلاس میں شعیب جدون نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرکے سماجی تبدیلی کے خواہاں ہیں جس سے ہمارے معاشرے میں دہائیوں پر محیط جمود کا خاتمہ ہو اور نوجوان نسل کی توانائیاں ملک کی ترقی ، خوشحالی ،فلاح و بہبود میں استعمال ہوں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں ٹائیگر فورس میں سٹوڈنٹس کی تعداد 5827، ڈاکٹرز 194، انجئنیرز 560، اساتذہ 679،سول سروس سے 757 افراد، این جی او ورکرز269، رئٹائرڈ ملازمین 37،وکلاء126،اور دیگر شعبوں کے افراد شامل ہیں۔اجلاس میں تحصیل بہاول نگر کے 70 ٹائیگر فورس والنٹیرز کو مساجد اور احساس کفالت سنٹر میں ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔