دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی درجہ بندی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے میں تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت ہی کے روہت شرما کا دوسرا نمبر ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں۔
بالرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے اور بھارت کے جسپریت بھمرا کا تیسرا نمبر ہے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عامر ایک درجہ ترقی پانے کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے عماد وسیم پانچویں نمبر پر ہیں۔