کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کو تن تنہا پی ایس ایل فائنل جتوا کر ثابت کردیا کہ وہ ٹی 20 کے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں۔ بابر اعظم نے جہاں فائنل میں 63 رنز کی اہم اور ناقابل شکست اننگز کھیلی وہیں لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔
اعداد و شمار کے مطابق کراچی کنگز کے ٹاپ بلے باز بابر اعظم نے پی ایس ایل کی 11 اننگز میں 59.12 رنز کی اوسط سے 473 رنز بنائے۔ جن میں 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ شاندار کارکردگی پر بابراعظم کو بہترین بیٹسمین اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل کے دوران کُل 12 میچز کھیلے اور سب سے زیادہ 17 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بالر رہے۔ ان کے شکار کرنے کی اوسط 19.52 رہی۔ تاہم فائنل میں وہ ایک وکٹ بھی حاصل نہ کر سکے۔