ننکانہ صاحب۔۔حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہے،ضلعی انتظامیہ کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور نے موڑ کھنڈا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موڑ کھنڈا کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کے حوالے سے اپنے دورے کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حافظ شکیل اسلم بھی موجود
تھے،ڈاکٹر شکیل اسلم نے ڈپٹی کمشنر کو موڑ کھنڈا میں کرونا وائرس کے حوالے سے مکمل بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ دوسرے شہروں تک روکنے کے لئے موڑ کھنڈا کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا جائے گا اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بتایا کہ موڑ
کھنڈا میں ڈور ٹو ڈور مریضوں کی چیکنگ کے لیے محکمہ صحت کی 22 ٹیمں تشکیل دے دی گئی ہیں،ٹیمیں 03 دن کے عرصہ تک موڑ کھنڈا میں کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے کام کریں گی۔ڈپٹی نے موڑ کھنڈا کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم محکمہ صحت کی ٹیمیوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے اپنے گھروں تک محدود رہا جائے،غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے گریز کیا جائے تاکہ ملک پاکستان سے کرونا وائرس کو شکست دی جا سکے