پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ سٹی بہاولنگر کی صدر محترمہ اعجاز فاطمہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قائد پر فخر ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان کے قائد ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور مظلوموں کے ترجمان بھی ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کا اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب، ایک تاریخی خطاب تھا جس میں ہر پہلو کو اجاگر کیا گیا- اقوام متحدہ جیسے عالمی فورم پر نہ صرف گستاخانہ خاکوں اور اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی بلکہ جنرل اسمبلی کو کہا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمہ کیلئے عالمی دن کا اعلان کرے-
بہادر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی اور کہا کہ کشمیری کبھی بھی بھارتی قبضے اور مظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے- وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کی آواز بھی ہیں ۔کرپشن کے خلاف اقدامات کا نتیجہ ہے کہ ساری اپوزیشن پارٹیز اپنے لیڈروں کی کرپشن بچانے کیلیے عمران خان کی مخالفت میں اکٹھی ہو چکی ہیں ۔مگر اب وہ جو مرضی کر لیں انہیں کہیں سے NRO نہیں ملنے والا ۔انہیں کرپشن پہ سزائیں بھگتنا ہوں گی اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان انصاف ،جمہوریت ،ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پہ گامزن ہو گا ۔