اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کی تجویز ارسال کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز تیار کرلی گئی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کل نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ نئی قیمتیں پندرہ روز کے لئے نافذ ہوں گی۔