کراچی: اسٹیٹ بینک نے تردید کی ہے کہ اس نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے حوالے سے کوئی حد مقرر نہیں کی ہے اور یہ کہ مرکزی بینک اس کا مجاز بھی نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک سوشل میڈیا پر زیر گردش گمراہ کن پیغام کی سختی سے تردید کرتا ہے جس میں اسٹیٹ بینک سے یہ ہدایت منسوب کی گئی ہے کہ اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے کی لمٹ ایک ہزار روپے تک محدود کردی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی لمٹ پر کوئی حد مقرر نہیں کرتا، اس حد کا فیصلہ کمرشل بینک کرتے ہیں۔